اسلام ٹائمز 16 Nov 2019 گھنٹہ 23:48 https://www.islamtimes.org/ur/news/827794/شام-میں-کار-بم-دھماکہ-14-افراد-جاں-بحق-33-زخمی -------------------------------------------------- ٹائٹل : شام میں کار بم دھماکہ، 14 افراد جاں بحق، 33 زخمی -------------------------------------------------- ہلاک اور زخمی ہونیوالوں میں ترکی کے حمایت یافتہ عسکری جتھے کے جنگجو بھی شامل ہیں۔ دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک کار کو مارکیٹ کے قریب بس اسٹینڈ پر کھڑا کیا گیا تھا اور ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کار کو دھماکے سے اُڑادیا گیا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ شامی شہر الباب میں ہونے والے کار بم حملے میں 14 افراد جاں بحق اور 33 زخمی ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی شام کے پر رونق بازار میں ہونے والے زوردار دھماکے میں 14 افراد جاں بحق اور 33 سے زائد زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں ترکی کے حمایت یافتہ عسکری جتھے کے جنگجو بھی شامل ہیں۔ دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک کار کو مارکیٹ کے قریب بس اسٹینڈ پر کھڑا کیا گیا تھا اور ریموٹ کنٹرول کے ذریعے کار کو دھماکے سے اُڑا دیا گیا۔ کسی شدت پسند گروہ کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔ادھر 11 اکتوبر کو ایک حملے میں زخمی ہونے والے ترک فوج کے اہلکار نے آج اسپتال میں دم توڑ دیا۔