اسلام ٹائمز 23 Nov 2021 گھنٹہ 13:09 https://www.islamtimes.org/ur/news/965007/اوکاڑہ-ctd-کی-کارروائی-2-دہشتگرد-گرفتار -------------------------------------------------- ٹائٹل : اوکاڑہ، CTD کی کارروائی، 2 دہشتگرد گرفتار -------------------------------------------------- سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد صغیر شاہ کا تعلق گوجرانوالہ اور جبار کا اٹک سے ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد اوکاڑہ میں دہشت گردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، گرفتار دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی ونگ ساہیوال میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ اوکاڑہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں صغیر شاہ اور جبار سے اسلحہ، ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹرز، ایل ای ڈی بیٹری اور سوئچ برآمد کیے گئے ہیں۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد صغیر شاہ کا تعلق گوجرانوالہ اور جبار کا اٹک سے ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گرد اوکاڑہ میں دہشت گردانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، گرفتار دہشت گردوں کے خلاف سی ٹی ڈی ونگ ساہیوال میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔