اسلام ٹائمز 20 Mar 2020 گھنٹہ 14:17 https://www.islamtimes.org/ur/news/851508/افغانستان-میں-داخلی-حملہ-فورسز-کے-25-اہلکار-ہلاک -------------------------------------------------- ٹائٹل : افغانستان میں داخلی حملہ، فورسز کے 25 اہلکار ہلاک -------------------------------------------------- ذرائع کے مطابق حملہ کرنے والوں میں طالبان کے 8 حامی پولیس اہلکار شامل تھے، حملہ آور جاتے ہوئے چیک پوائنٹ سے اسلحہ بھی لے گئے۔ متن : اسلام ٹائمز۔افغان صوبے زابل میں داخلی حملے میں افغان سکیورٹی فورسز کے 25 اہلکار ہلاک ہو گئے۔ زابل صوبائی کونسل کے سربراہ کا کہنا ہے کہ افغان فوج اور پولیس کے زیرانتظام چیک پوائنٹ پر آج صبح حملہ کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حملہ کرنے والوں میں طالبان کے 8 حامی پولیس اہلکار شامل تھے، حملہ آور جاتے ہوئے چیک پوائنٹ سے اسلحہ بھی لے گئے۔