اسلام ٹائمز 10 Oct 2019 گھنٹہ 19:22 https://www.islamtimes.org/ur/news/821303/یہودیوں-کا-مسجد-اقصی-پر-دھاوا-دہشتگردی-ہے-اشرف-ا-صف-جلالی -------------------------------------------------- ٹائٹل : یہودیوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا دہشتگردی ہے، اشرف آصف جلالی -------------------------------------------------- ٹی ایل وائی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سرزمین فلسطین کسی صلاح الدین ایوبی کا انتظار کر رہی ہے مگر مسلم حکمران خواب غفلت میں سو رہے ہیں اور آپس میں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں مصروف ہیں اور ادھر فلسطینیوں کی نسل کشی ہو رہی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے عرب ممالک یہود ونصاری کی دوستی ترک کر کے اسلام اور مسلمانوں کے دشمن اسرائیل کو لگام دیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک یا رسول اللہ (ص) کے سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے کہا پولیس کی سرپرستی میں یہودی غنڈوں کا بار بار مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنا دہشتگردی ہے، قبلہ اول کے تحفظ کیلئے فلسطینیوں کا جذبہ لائق تحسین ہے۔ مسلم حکمرانوں کی بے حسی سے فلسطینی ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں، افسوس ہے صہیونی دہشتگردی کو روکنے کی خاطر مسلم حکمرانوں کے متوجہ نہ ہونے کی وجہ سے یہودی مظالم ہر حد عبور کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہودی جب چاہتے ہیں مسجد اقصی کو بند کر دیتے ہیں جب چاہتے ہیں اس کے تقدس کو پامال کرتے ہیں، اور جب چاہتے ہیں مسلمانوں کا قتل عام شروع کر دیتے ہیں، فلسطینیوں کے گھر گرا گرا کر یہودیوں کی بستیاں آباد کی جا رہی ہیں، فلسطینی نسل درنسل خیمہ بستیوں میں زندگی بسر کر رہے ہیں، سرزمین فلسطین کسی صلاح الدین ایوبی کا انتظار کر رہی ہے مگر مسلم حکمران خواب غفلت میں سو رہے ہیں اور آپس میں ایک دوسرے کو نیچا دکھانے میں مصروف ہیں اور ادھر فلسطینیوں کی نسل کشی ہو رہی ہیں۔ ضرورت اس امر کی ہے عرب ممالک یہود ونصاری کی دوستی ترک کر کے اسلام اور مسلمانوں کے دشمن اسرائیل کو لگام دیں۔