اسلام ٹائمز 17 Apr 2021 گھنٹہ 11:20 https://www.islamtimes.org/ur/news/927668/دنیا-بھر-میں-ٹوئٹر-سروس-متاثر-صارفین-کو-مشکلات -------------------------------------------------- ٹائٹل : دنیا بھر میں ٹوئٹر سروس متاثر، صارفین کو مشکلات -------------------------------------------------- ٹوئٹر سروس متاثر ہونے سے صارفین کو ٹوئٹ کی اپ لوڈنگ، لاگ ان میں مشکلات کا سامنا ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔دنیا بھر میں سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر کی سروس متاثر ہونے سے صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتے کی علی الصبح ٹوئٹر کی سروس متاثر ہوئی جس کے باعث ہزاروں ٹوئٹر صارفین نے ٹوئٹر سائٹ پر شکایات درج کیں۔ مانیٹرنگ ویب سائٹ ڈاؤن ڈیٹیکٹر کے مطابق ٹوئٹر کے بعض صارفین ٹوئٹ نہیں کر پا رہے اور بعض صارفین اپنی ٹائم لائن چیک کرنے سے قاصر ہیں جب کہ کچھ صارفین نے لاگ اِن نہ ہونے کی شکایات کی ہیں۔ٹوئٹر سروس متاثر ہونے سے صارفین کو ٹوئٹ کی اپ لوڈنگ، لاگ ان میں مشکلات کا سامنا ہے۔س حوالے سے ٹوئٹر انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان میں ٹوئٹر میں کچھ مسائل کی تصدیق کی گئی ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بعض صارفین کی ٹوئٹس لوڈ نہیں ہو رہی ہیں، اس حوالے سے ہونے والی خرابی پر کام جاری ہے اور صارفین جلد اپنی ٹائم لائن پر واپس آ سکیں گے۔