اسلام ٹائمز 2 May 2021 گھنٹہ 1:34 https://www.islamtimes.org/ur/video/930268/قبلہ-اول-کی-آزادی-ہر-مسلمان-آواز-ہے-قدس-تحریک-کو-امام-خمینی-نے-مضبوط-کیا -------------------------------------------------- پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماء سینیٹر کامل علی آغا کا القدس کانفرنس سے خطاب ٹائٹل : قبلہ اول کی آزادی ہر مسلمان کی آواز ہے، قدس کی تحریک کو امام خمینی ؒ نے مضبوط کیا -------------------------------------------------- لاہور میں القدس کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماء سینیٹر کامل علی آغا کا کہنا تھا کہ آزادی قدس کی تحریک کو امام خمینی ؒ نے مضبوط کیا۔۔ فلسطین اور قبلہ اول کی آزادی ہر مسلمان کی آواز ہے، مگر افسوس کا مقام ہے کہ مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد نہیں ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ لاہور میں مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام منعقدہ القدس کانفرنس سے پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنماء سینیٹر کامل علی آغا نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزادی قدس کی تحریک کو امام خمینی ؒ نے مضبوط کیا۔ یہ تحریک مسلمانوں کے دلوں کے اندر اس روز سے ہے، جس دن سے قبلہ اول پر یہودیوں کا تسلط ہے۔ فلسطین اور قبلہ اول کی آزادی ہر مسلمان کی آواز ہے، مگر افسوس کا مقام ہے کہ مسلمانوں کی صفوں میں اتحاد نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے مسلمان دنیا بھر کے مسلمانوں کی امید ہیں۔ قارئین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کواسلام ٹائمزکے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ) https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial