اسلام ٹائمز 12 Nov 2019 گھنٹہ 19:01 https://www.islamtimes.org/ur/news/826985/ایرانی-سفیر-کی-ا-رمی-چیف-سے-الوداعی-ملاقات -------------------------------------------------- ٹائٹل : ایرانی سفیر کی آرمی چیف سے الوداعی ملاقات -------------------------------------------------- آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک ایران تعلقات کو فروغ دینے پر ایرانی سفیر کی خدمات کو سراہا اور پاکستان میں خدمات پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی سفیر مہدی ہنردوست نے الوداعی ملاقات کی ہے، جس میں مختلف امور پر بات چیت بھی ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک ایران تعلقات کو فروغ دینے پر ایرانی سفیر کی خدمات کو سراہا اور پاکستان میں خدمات پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔ دوسری جانب ایرانی سفیر نے پاک ایران سرحد پر امن قائم کرنے کی کوششوں پر آرمی چیف کو سراہا جبکہ علاقائی امن و استحکام کیلئے پاک فوج کے کردار کی بھی تعریف کی۔ یاد رہے کہ ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست پاکستان میں اپنی مدت ملازمت پوری کرنے والے ہیں۔