اسلام ٹائمز 25 Apr 2021 گھنٹہ 22:12 https://www.islamtimes.org/ur/news/929189/مردان-میں-کھانسنے-پر-لڑائی-3-افراد-زخمی -------------------------------------------------- ٹائٹل : مردان میں کھانسنے پر لڑائی، 3 افراد زخمی -------------------------------------------------- ‏ایک شخص کے کھانسنے پر ساتھ کھڑے دیگر افراد نے پوچھا کہ کہیں کورونا تو نہیں؟ جس پر تلخ ‏کلامی ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ لڑائی کے دوران ایک دوسرے پر لاتوں، گھوسوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جب کہ تیز ‏دھار آلے کے وار سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ مردان میں کھانسی پر تلخ کلامی لڑائی میں بدل گئی، ڈنڈوں اور تیز دھار آلے کے وار سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کورونا کے بڑھتے کیسز کے باوجود عوام کی بڑی تعداد ایس او پیز پر پوری طرح سے عملدرآمد نہیں کر رہی، ماسک نہ پہننے پر کہیں دکانداروں اور گاہوں میں تکرار کے واقعات سامنے آئے ہیں تو کہیں سماجی فاصلہ نہ رکھنے پر شہری آپے سے باہر ہوئے۔ ایسا ہی ایک واقعہ مردان میں پیش آیا جہاں عوامی مقام پر کھانسے سے شروع ہونے والی تکرار لڑائی کی شکل اختیار کر گئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کاٹلنگ روڈ گاؤں سلطان محمود میں کھانسنے پر لوگ آپس میں لڑ پڑے۔ ایک شخص کے کھانسنے پر ساتھ کھڑے دیگر افراد نے پوچھا کہ کہیں کورونا تو نہیں؟ جس پر تلخ کلامی ہوئی اور بات ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ لڑائی کے دوران ایک دوسرے پر لاتوں، گھوسوں اور ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا جب کہ تیز دھار آلے کے وار سے 3 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی اور لڑائی جھگڑے میں ملوث افراد کی شناخت کر کے ان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔