اسلام ٹائمز 13 Oct 2018 گھنٹہ 19:29 https://www.islamtimes.org/ur/news/755623/پشاور-پولیس-نے-منشیات-سمگل-کرنے-کی-کوشش-ناکام-بنادی -------------------------------------------------- ٹائٹل : پشاور پولیس نے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی -------------------------------------------------- تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 20 کلوگرام چرس بر آمد کرکے دو ملزمان محمد اللہ ولد یوسف خان سکنہ جمرود اور عمران ولد گل خواص سکنہ شاہ کس کو گرفتار کرلیا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ ایس ایس پی آپریشنز جاوید اقبال کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ جمرود سے کسی بھی وقت بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ اطلاع پر جمرود سے متصل علاقوں میں تمام ناکہ بندیوں پر موجود اہلکاروں کو ہائی الرٹ اور چوکس رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے ایس پی کینٹ وسیم ریاض کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ حیات آباد اختر نصیر نے ایس آئی یوسف خان اور دیگر نفری پولیس کے ہمراہ کارخانو چیک پوسٹ ناکہ بندی پر ایک مشکوک گاڑی کو روک لی۔ تلاشی لینے پر گاڑی کے خفیہ خانوں سے 20 کلوگرام چرس بر آمد کرکے دو ملزمان محمد اللہ ولد یوسف خان سکنہ جمرود اور عمران ولد گل خواص سکنہ شاہ کس کو گرفتار کرلیا۔