اسلام ٹائمز 30 Apr 2021 گھنٹہ 18:40 https://www.islamtimes.org/ur/news/930024/وزیراعظم-نے-گورنر-بلوچستان-سے-استعفی-طلب-کرلیا -------------------------------------------------- ٹائٹل : وزیراعظم نے گورنر بلوچستان سے استعفیٰ طلب کرلیا -------------------------------------------------- گورنر بلوچستان کو لکھے گئے خط میں وزیراعظم عمران خان نے ان سے استعفیٰ طلب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں نیا گورنر تعینات کرنا چاہتے ہیں لہذا آپ مستعفی ہو جائیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی سے استعفیٰ طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی کو خط لکھا ہے جس کے مندرجات سامنے آگئے ہیں۔ گورنر بلوچستان کو لکھے گئے خط میں وزیراعظم عمران خان نے ان سے استعفیٰ طلب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں نیا گورنر تعینات کرنا چاہتے ہیں لہذا آپ مستعفی ہو جائیں۔