اسلام ٹائمز 9 Aug 2022 گھنٹہ 1:45 https://www.islamtimes.org/ur/news/1008254/نو-محرم-الحرام-پاراچنار-پریس-کلب-میں-مجلس-عزا -------------------------------------------------- ٹائٹل : نو محرم الحرام، پاراچنار پریس کلب میں مجلس عزا -------------------------------------------------- مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے تحریک حسینی پارچنار کے صدر مولانا سید تجمل حسین نے فلسفہ شہادت و قیام امام حسین علیہ السلام پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور مصائب شہدائے کربلا بیان کئے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ نو محرم الحرام، شب عاشورہ کے موقع پر پاراچنار پریس کلب میں مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا، جس میں پریس کلب ممبران کے علاؤہ زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد خصوصاً اسسٹنٹ کمشنر پاراچنار امیر نواز نے شرکت کی۔ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے تحریک حسینی پارچنار کے صدر مولانا سید تجمل حسین نے فلسفہ شہادت و قیام امام حسین علیہ السلام پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور مصائب شہدائے کربلا بیان کئے۔ اس موقع پر مولانا عابد حسین بھی موجود تھے۔