اسلام ٹائمز 27 Jun 2022 گھنٹہ 0:15 https://www.islamtimes.org/ur/news/1001279/عوامی-نیشنل-پارٹی-کا-پی-کے-7-سوات-نتائج-چیلنج-کرنے-اعلان -------------------------------------------------- ٹائٹل : عوامی نیشنل پارٹی کا پی کے 7 سوات کے نتائج چیلنج کرنے کا اعلان -------------------------------------------------- صوبائی صدر اے این پی ایمل ولی خان نے کہا کہ پولنگ ایجنٹس کے پاس موجود فارم 45 اور سرکاری نتائج یکسر مختلف ہیں، صوبے میں حکومت کے باوجود ان کے پاس عوام کو دکھانے کیلئے کچھ نہیں ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صوبائی صدر ایمل خان نے سوات پی کے 7 کے ضمنی انتخاب کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے انہیں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اے این پی کے صوبائی صدر نے کہا کہ پولنگ ایجنٹس کے پاس موجود فارم 45 اور سرکاری نتائج یکسر مختلف ہیں، صوبے میں حکومت کے باوجود ان کے پاس عوام کو دکھانے کیلئے کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی مشاورت کے بعد نتائج کو چیلنج کرے گی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی بیرسٹر سیف نے کہا کہ صوبے کے عوام نے ایک بار پھر عمران خان اور محمود خان پر اعتماد کا اظہار کیا ہے، پی ٹی آئی کے فضل مولا نے پی ڈی ایم جماعتوں کے مشترکہ امیدوار پر واضح اکثریت حاصل کی، پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں مل کر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کو نہ ہرا سکیں، ہم مستقبل میں بھی اپوزیشن کو اسی طرح کے سرپرائز دیتے رہیں گے۔