اسلام ٹائمز 2 Aug 2022 گھنٹہ 22:18 https://www.islamtimes.org/ur/news/1007291/محرم-الحرام-کا-مقدس-مہینہ-ظالم-کے-سامنے-ڈٹ-جانے-سبق-دیتا-ہے-علامہ-نسیم-حیدر-زیدی -------------------------------------------------- ٹائٹل : محرم الحرام کا مقدس مہینہ ظالم کے سامنے ڈٹ جانے کا سبق دیتا ہے، علامہ نسیم حیدر زیدی -------------------------------------------------- انجمن امامیہ مرکزی امام بارگاہ سکھر میں مجلس سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین کا کہنا تھا کہ نواسہ رسول امام حسینؑ نے یزید کی بیعت کرنے کے بجائے میدان کربلا میں اپنی اور رفقاء کی عظیم قربانی دیکر کلمہ حق کو بلند کیا اور اپنے خون سے دین اسلام کی آبیاری کی۔ متن : اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں صبر و استقامت، مذہبی ہم آہنگی سمیت ظالم کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ ڈاکٹر سید نسیم حیدر زیدی، علامہ سید شجاعت عباس زیدی، ذاکر اہلبیتؑ نصیر عباس بلوچ نے انجمن امامیہ مرکزی امام بارگاہ سکھر میں زیر نگرانی سربراہ و امام بارگاہ کے جنرل سیکریٹری چوہدری اظہر حسن، ڈپٹی سیکریٹری زوار بابر حسین ابڑو کے منعقد سالانہ مجالس عزا سے خطاب کے دوران کیا۔ مجلس عزاء میں انجمن امامیہ مرکزی امام بارگاہ کے منتظیمن و مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ ڈاکٹر سید نسیم حیدر زیدی و دیگر کا مزید کہنا تھا کہ نواسہ رسول امام حسینؑ نے یزید کی بیعت کرنے کے بجائے میدان کربلا میں اپنی اور رفقاء کی عظیم قربانی دیکر کلمہ حق کو بلند کیا اور اپنے خون سے دین اسلام کی آبیاری کی، ہمیں فلسفہ شہادت کو سمجھنے کی ضرورت ہے، قیامت تک شہداء کربلا کی عظیم قربانی کو یاد رکھا جائے گا۔