اسلام ٹائمز 14 Jun 2012 گھنٹہ 14:36 https://www.islamtimes.org/ur/news/171027/غیرقانونی-طور-پر-ایران-جانیوالے-مسافروں-کی-کشتی-ڈوب-گئی-10-جاں-بحق -------------------------------------------------- ٹائٹل : غیرقانونی طور پر ایران جانیوالے مسافروں کی کشتی ڈوب گئی، 10 جاں بحق -------------------------------------------------- اسلام ٹائمز: باخبر ذرائع کے مطابق ایک کشتی میں سوار 10 افراد غیرقانونی طریقے سے پاکستانی ساحل جیوانی سے ایران جارہے تھے کہ کشتی ایرانی حدود میں ڈوب گئی۔ متن : اسلام ٹائمز۔ باخبر ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ساحلی علاقے جیوانیسے غیر قانونی طریقے سے ایران جانیوالےمسافروں کیکشتی ایرانی حدود میں ڈوبگئی۔جس کے باعث کشتی میں سوار تمامدس مسافر جاں بحق ہوگئے۔ امدادی ٹیموں نےموقع پر پہنچ کر تین لاشیں نکال لیں۔ لیویز حکام کے مطابق حادثہ ایرانی سمندری علاقے باو میں پیش آیا۔ کشتی میں سوار دس افراد غیرقانونی طور پر ایران جارہے تھے۔ فوری طورپر کشتی کے ڈوبنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ تاہم بتایا جارہاہے کہ خاتون سمیت تین افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ جبکہ دیگر سات افراد کی تلاش جاری ہے۔