اسلام ٹائمز 10 Dec 2022 گھنٹہ 7:01 https://www.islamtimes.org/ur/news/1029404/11-ممالک-کے-30-افراد-پر-برطانیہ-نے-پابندی-عائد-کردی -------------------------------------------------- ٹائٹل : 11 ممالک کے 30 افراد پر برطانیہ نے پابندی عائد کردی -------------------------------------------------- خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی پابندی کی شکار شخصیات میں ایرانی عدلیہ کے 10 افراد، میانمار کی فوجی جنتا کے افسران، ایک روسی کرنل، مالی کی شدت پسند تنظیم اور جنوبی سوڈان کے حکام شامل ہیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ برطانوی حکومت نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور بدعنوانی کے الزامات پر 11 ممالک کے 30 افراد پر پابندی عائد کر دی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق برطانوی پابندی کی شکار شخصیات میں ایرانی عدلیہ کے 10 افراد، میانمار کی فوجی جنتا کے افسران، ایک روسی کرنل، مالی کی شدت پسند تنظیم اور جنوبی سوڈان کے حکام شامل ہیں۔ برطانوی وزیرِ خارجہ جیمز کلیورلی کا کہنا ہے کہ برطانوی پابندیاں بنیادی حقوق کی گھناؤنی خلاف ورزیوں کے پیچھے موجود افراد کو بے نقاب کریں گی۔