اسلام ٹائمز 19 Mar 2023 گھنٹہ 0:39 https://www.islamtimes.org/ur/news/1047440/سونے-کی-قیمت-میں-ہزاروں-روپے-کا-بڑا-اضافہ -------------------------------------------------- ٹائٹل : سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ -------------------------------------------------- ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر دو لاکھ 8 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر  ایک لاکھ 78 ہزار 584 روپے کی سطح پر آگئی۔ متن : اسلام ٹائمز۔ سونے کی عالمی قیمت میں 53 ڈالر کا اضافہ ہوا، جس کے سبب پاکستان میں سونے کی قیمت کئی ہزار روپے بڑھ گئی۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 53 ڈالر کے اضافے سے 1989 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتے کو بھی فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 4100 روپے اور 3516 روپے کا اضافہ ہوگیا۔ نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر دو لاکھ 8 ہزار 300 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر  ایک لاکھ 78 ہزار 584 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 100 روپے بڑھ کر 2250 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 85.73 روپے بڑھ کر 1929 روپے کی سطح پر آگئی۔