اسلام ٹائمز 28 Jun 2022 گھنٹہ 6:55 https://www.islamtimes.org/ur/news/1001512/بلدیاتی-الیکشن-میں-جے-یو-ا-ئی-نے-تحریک-انصاف-سے-اتحاد-کیا-شرجیل-میمن -------------------------------------------------- ٹائٹل : بلدیاتی الیکشن میں جے یو آئی نے تحریک انصاف سے اتحاد کیا، شرجیل میمن -------------------------------------------------- نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل راشد سومرو نے کہا کہ اگر شرجیل میمن ایک بھی سیٹ پر تحریک انصاف سے اتحاد ثابت کر دیں تو وہ انتخابی نتائج قبول کر لیں گے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے الزام لگایا ہے کہ حالیہ بلدیاتی الیکشن میں جے یو آئی نے تحریک انصاف سے اتحاد کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے جے یو آئی سندھ کے سیکریٹری جنرل راشد سومرو نے کہا کہ اگر شرجیل میمن ایک بھی سیٹ پر تحریک انصاف سے اتحاد ثابت کر دیں تو وہ انتخابی نتائج قبول کر لیں گے۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سید امین الحق نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کا معاملہ الیکشن کمیشن لے کر جا رہے ہیں، آج الیکشن کمیشن میں میٹنگ ہے۔ واضح رہے کہ سابق میئر کراچی اور ایم کیو ایم رہنما وسیم اختر نے بلدیاتی الیکشن کے نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جن حلقوں میں ان کے امیدوار جیت رہے تھے وہاں نتائج روکے گئے۔