اسلام ٹائمز 19 Jan 2020 گھنٹہ 21:48 https://www.islamtimes.org/ur/news/839459/مذاکرات-کے-دوران-امریکا-کا-سیز-فائر-مطالبہ-طالبان-نے-مسترد-کر-دیا -------------------------------------------------- ٹائٹل : مذاکرات کے دوران امریکا کا سیز فائر کا مطالبہ طالبان نے مسترد کر دیا -------------------------------------------------- عالمی خبررساں ادارے کے مطابق طالبان شوریٰ نے امریکا سے امن معاہدے کے بعد سیز فائرپر اتفاق کیا ہے اور معاہدے کے بعد طالبان اور افغان حکومت کے نمائندے جرمنی میں ملاقات کریں گے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ افغان طالبان نےافغان امن مذاکرات کے دوران امریکا کا سیز فائر کا مطالبہ مسترد کر دیا۔ امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان میں امن کے لیے قطر میں امریکا طالبان مذاکرات کے دوران امریکا نے سیز فائر کا مطالبہ کیا تھا، جسے طالبان کی جانب سے مسترد کر دیا گیا۔ مذاکرات کے حوالے سے ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین کا بتانا ہے کہبات چیت عمدہ رہی جو آئندہ چند روز تک جاری رہے گی۔ افغان امن مذاکراتی عمل سے باخبر ایک طالبان رہنما نے بتایا کہ امریکا چاہتا ہے کہ طالبان مذاکرات کے دوران سیز فائر کا اعلان کریں، مگرہم نے سیزفائر کے اعلان کا مطالبہ مسترد کر دیا ہے۔ طالبان رہنما کا کہنا تھا کہ طالبان شوریٰ نے امریکا سے امن معاہدے کے بعد سیز فائرپر اتفاق کیا ہے اورمعاہدے کے بعد طالبان اور افغان حکومت کے نمائندے جرمنی میں ملاقات کریں گے۔ افغان امن مذاکرات میں طالبان کی جانب سے عارضی جنگ بندی کی پیشکش کی گئی تھی جس پر امریکا 10 دن کی جنگ بندی پر متفق ہو گیا۔ واضح رہے کہطالبان کی جانب سے جنگ بندی کی اپنی پیشکش پر مشتمل تحریری دستاویزات گزشتہ دنوں امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان امن عمل زلمے خلیل زاد کے دورہ قطر کے دوران انہیں دی گئی تھی۔ افغان امن مذاکرات کے لیے طالبان اور امریکی نمائندوں کا اجلاس بدھ اور جمعرات کو دوحہ میں ہو گا۔