اسلام ٹائمز 7 Aug 2022 گھنٹہ 23:45 https://www.islamtimes.org/ur/news/1008092/شہباز-حکومت-جلد-انجام-کو-پہنچے-گی-کارکن-انتخابات-کی-تیاریاں-کریں-پرویز-خٹک -------------------------------------------------- ٹائٹل : شہباز حکومت جلد انجام کو پہنچے گی، کارکن انتخابات کی تیاریاں کریں، پرویز خٹک -------------------------------------------------- نوشہہرہ میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکمران قبل ازوقت انتخابات سے کیوں بھاگ رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان، نواز شریف اور آصف زرداری پہلے بھی خالی ہاتھ لوٹے تھے اب بھی خالی ہاتھ لوٹیں گے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کارکنوں کو انتخابات کی تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کر دی۔ نوشہرہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پرویز  خٹک نے کہا کہ ملک کئی بحرانوں سے دوچار ہے اور شہباز شریف کی حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے، بہت جلد عام انتخابات کا اعلان ہوگا۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت بہت جلد اپنے انجام کو پہنچے گی، کارکن انتخابات کی تیاریاں شروع کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم ) میں شامل جماعتوں کا خیال ہے کہ وہ عمران خان کو نااہل قرار دلوا دیں گے اور تحریک انصاف پر پابندی لگوا دیں گے تو یہ ان کی خام خیالی ہے۔ دوران خطاب پرویز خٹک نے مزید کہا کہ امپورٹڈ حکمران قبل ازوقت انتخابات سے کیوں بھاگ رہے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان، نواز شریف اور آصف زرداری پہلے بھی خالی ہاتھ لوٹے تھے اب بھی خالی ہاتھ لوٹیں گے۔