اسلام ٹائمز 7 Mar 2020 گھنٹہ 10:56 https://www.islamtimes.org/ur/gallery/848891/1/لاہور-جماعت-اسلامی-کے-زیراہتمام-خواتین-حوالے-سے-سیمینار -------------------------------------------------- ٹائٹل : لاہور، جماعت اسلامی کے زیراہتمام خواتین کے حوالے سے سیمینار -------------------------------------------------- رہنماوں کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دو قومی نظریہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا تھا، اسلام میں تمام مذاہب سے زیادہ خواتین کو حقوق دیئے ہیں، اسلامی قوانین کی موجودگی میں مغربی قوانین کا ملک میں اطلاق آئین پاکستان کیساتھ غداری ہے۔ انہوں نے کہا کہ عورت مارچ کی آڑ میںٰ ملک میں فحاشی و عریانی، ہم جنسی پرستی اور دیگر خباثتوں کو فروغ دیا جا رہا ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی لاہور کے زیراہتمام "حیاء کا معاشرہ اور خاندانی نظام عورت کے تحفظ کا ضامن" کے عنوان سے ہونیوالے آل پارٹیز سیمینار سے ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں میرا جسم میری مرضی کی کوئی گنجائش نہیں، چند مغربی تہذیب سے متاثرہ خواتین ہمارے ملک میں بھی مادر پدر آزادی چاہتی ہیں، جن کا یہ خواب کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دو قومی نظریہ کی بنیاد پر حاصل کیا گیا تھا، اسلام میں تمام مذاہب سے زیادہ خواتین کو حقوق دیئے ہیں، اسلامی قوانین کی موجودگی میں مغربی قوانین کا ملک میں اطلاق آئین پاکستان کیساتھ غداری ہے۔