اسلام ٹائمز 5 May 2015 گھنٹہ 17:07 https://www.islamtimes.org/ur/news/458597/ملتان-ایم-کیو-کے-قائد-الطاف-حسین-خلاف-مظاہرہ-پتلا-نذرآتش-کیا -------------------------------------------------- ٹائٹل : ملتان، ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف مظاہرہ، پتلا نذرآتش کیا -------------------------------------------------- اسلام ٹائمز: متحدہ شہری محاذ کے زیراہتمام ریلی سے خطاب کرتے ہوئے معروف خان کا کہنا تھا کہ الطاف حسین نے پاک فوج پر شب خون مارا ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں پاک فوج سرحدوں کی پاسبان ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنت کی قیادت کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ متحدہ شہری محاذ ملتان کے زیر انتظام 9 نمبر چونگی پر صدر معروف خان اور شاہد محمود کی قیادت میں پاک فوج کے حق میں اور ایم کیو ایم کی قیادت کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، پتلا نظر آتش کیا گیا اور اس موقع پر صدر معروف خان نے کہا ہے کہ الطاف حسین نے پاک فوج پر شب خون مارا ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں پاک فوج سرحدوں کی پاسبان ہے۔ اس موقع پر پٹھان غلام عباس، غلام محی الدین، سجاد اعوان، فاروق شہباذ، خلیل بلوچ، اعجاذ وینس، یوسف وینس، غلام جیلانی، خادم حسین، ملک خالد محمود، شیخ قیصر عزیز، ملک نذیر، ملک نصیر، ملک ندیم ایڈوکیٹ، وسیم شاہ، اسد امنت و دیگر شامل تھے۔ علاوہ ازیں امیدوار ایم پی اے حلقہ 196 شیخ محمد یونس کی زیر قیادت ایم کیو ایم کے خلاف چوک ڈبل پھاٹک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ شیخ محمد یونس نے کہا کہ الطاف حسین ہمیشہ ایسے شر انگیز بیان دینے کے بعد معافی مانگ لیتے ہیں لیکن اس بار انکی معافی قبول نہیں ہے۔ ایسے بیانات آپریشن ضرب عضب کو متاثر کرنے کی سازش ہے۔ سرائیکی نیشنل کانگریس کے رہنما صفدر کریم سیال نے بیان میں کہا ہے کہ الطاف حسین کے حالیہ بیانات ملک کے خلاف سازش ہیں۔