اسلام ٹائمز 6 Sep 2015 گھنٹہ 12:45 https://www.islamtimes.org/ur/news/484336/شجاع-خانزادہ-شہید-قوم-کے-بہادر-سپوت-ہیں-انکی-قربانی-ہمیشہ-یاد-رکھی-جائیگی-نواز-شریف -------------------------------------------------- ٹائٹل : شجاع خانزادہ شہید قوم کے بہادر سپوت ہیں، انکی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائیگی، نواز شریف -------------------------------------------------- اسلام ٹائمز: ڈیفنس لاہور میں شہید کے اہل خانہ کیساتھ تعزیت کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ قوم کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ شہید پر ناز کرتی ہے۔ انہوں نے دہشتگردی کیخلاف جس جواں مردی کا مظاہرہ کیا، وہ روشن تاریخ کا ایک درخشاں باب ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ شہید پر ناز کرتی ہے۔ ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ وزیراعظم محمد نواز شریف ڈیفنس لاہور میں کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ شہید کی رہائش گاہ پر گئے، جہاں انہوں نے شہید کے اہلِ خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور ان کے بلندیءِ درجات کے لئے دعا کی۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق بھی ان کے ساتھ تھے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ شجاع خانزادہ شہید قوم کے بہادر سپوت ہیں، انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جس جواں مردی کا مظاہرہ کیا، وہ روشن تاریخ کا ایک درخشاں باب ہے۔ قوم ان کی خدمات کو کبھی نہیں بھولے گی۔