اسلام ٹائمز 13 Nov 2020 گھنٹہ 22:46 https://www.islamtimes.org/ur/article/897635/خدمت-اقبال -------------------------------------------------- ٹائٹل : در خدمت اقبال -------------------------------------------------- اسلام ٹائمز: علامہ اقبال عالمی سطح کے ایک مفکر کی حیثیت سے تسلیم کیے جاتے ہیں۔ اسکی بنیادی وجہ یہ ہے کہ انھوں نے اس دور کی عالمی حرکیات کو پہچانا، انکی ماہیت کو سمجھا، سماج پر اسکے اثرات پر گہری نظر ڈالی اور انسانی معاشرہ مستقبل میں کس سمت کو اختیار کریگا، کے بارے میں اپنی رائے پیش کی۔ علامہ اقبال کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے بشارت علی خاور نے اپنا کلام پیش کیا ہے۔ متن : شاعر: بشارت علی خاور افکار کا دریا ہے تو معانی کا سمندر تاحال بے مثال ہے وہ مرد قلندر   درویش صفت آج بھی ہے قلب کے اندر وہ تخت و تاج کے بنا بھی فخر سکندر اس شاعر قرآن کو اسلام کو سلام اور خواب ارض پاک کے احسان کو سلام توحید کے رازوں کی حقیقت سے وہ آگاہ قرآن کے عرفان کی دنیا کا بادشاہ عشق رسول اس کی طبیعت میں بے پناہ اصحاب و اہلِ بیت کی عظمت کا وہ گواہ اس شاعر قرآن کو اسلام کو سلام اور خواب ارض پاک کے احسان کو سلام انسانیت کے شرف و فضیلت کا راز داں بیداریوں کا قافلہ اس سے رواں دواں سب کے لئے وہ پر اثر ایسا وہ خوش بیاں اس کی توقعات کا محور تھا نوجواں اس شاعر قرآن کو اسلام کو سلام اور خواب ارض پاک کے احسان کو سلام اقبال کا شکوہ کہ ہم غفلت شعار ہیں آرام و عیش کے سبب دھرتی پہ بار ہیں عرفان ذات کے ابھی الجھے سے تار ہیں اور خواہشات نفس میں بے اختیار ہیں شاعر قرآن کو اسلام کو سلام اور خواب ارض پاک کے احسان کو سلام اقبال کی مظلومیت میں دل ہے اشکبار جاری فقط زبان پہ اقبال کے اشعار ہے خال خال وہ کہ دلوں میں لیا اتار امت کی بے توجہی کا آج بھی شکار اس شاعر قرآن کو اسلام کو سلام اور خواب ارض پاک کے احسان کو سلام