اسلام ٹائمز 23 Mar 2021 گھنٹہ 17:00 https://www.islamtimes.org/ur/news/923031/بدعنوانی-سے-متعلق-طلب-کرنے-پر-شور-شرابہ-معمول-بن-گیا-ہے-عمران-اسماعیل -------------------------------------------------- ٹائٹل : بدعنوانی سے متعلق طلب کرنے پر شور شرابہ معمول بن گیا ہے، عمران اسماعیل -------------------------------------------------- ایک بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ جرائم کی پردہ پوشی کیلئے عدالتوں یا نیب پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے، کیا یہ معمول کے کام میں رکاوٹ نہیں ہے، کیا ریاست کو اس کی اجازت دینی چاہیئے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ کرپشن کے نوٹس ملنے پر سیاست حیران کن بات ہے، بدعنوانی سے متعلق طلب کرنے پر شور شرابہ معمول بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کی پردہ پوشی کیلئے عدالتوں یا نیب پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی جاتی ہے، کیا یہ معمول کے کام میں رکاوٹ نہیں ہے؟ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سوال کیا کہ کیا ریاست کو اس کی اجازت دینی چاہیئے۔