اسلام ٹائمز 25 Oct 2021 گھنٹہ 17:27 https://www.islamtimes.org/ur/video/960418/عشق-پیغمبر-اعظم-مرکز-وحدت-مسلمین-کانفرنس-کے-شرکاء-تاثرات -------------------------------------------------- ٹائٹل : عشق پیغمبر اعظم مرکز وحدت مسلمین کانفرنس کے شرکاء کے تاثرات -------------------------------------------------- اسلام ٹائمز: کانفرنس کے شرکاء کا کہنا تھا کہ اس طرح کی مذہبی سرگرمیاں جاری رہنی چاہیئے، جو ہمیں متحد کریں اور دشمن کے عزائم کو ناکام بنائیں، کانفرنس کے منتظمین کی اس کاوش کو سراہتے ہیں۔ متن : رپورٹ: نادر بلوچ ملی یکجہتی کونسل اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ”عشق پیغمبر اعظم ﷺ مرکزِ وحدت مسلمین“ کے عنوان سے عظیم الشان کانفرنس ہوئی، کانفرنس سے ملک بھر سے مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی دینی شخصیات، رہنماوں، سیاسی رہنماوں اور عام افراد نے شرکت کی، اس موقع پر سینیئر صحافی نادر بلوچ نے اسلام ٹائمز کیلئے عام شرکاء سے بات چیت کی، جس کا احوال اس ویڈیو رپورٹ میں جانیئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔(ادارہ) https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial