اسلام ٹائمز 3 Oct 2019 گھنٹہ 21:20 https://www.islamtimes.org/ur/gallery/819993/1/لاپتہ-افراد-کے-معاملے-پر-شاہ-محمود-سے-ملاقات -------------------------------------------------- ٹائٹل : لاپتہ افراد کے معاملے پر شاہ محمود سے ملاقات -------------------------------------------------- وزیر خارجہ نے کہا کہ میں اس شہر کا بیٹا ہوں اور آج اپنا فرض نبھانے یافث نوید ہاشمی کے گھر آیا ہوں، اس موقع پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز نے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے سامنے اپنے مطالبات بھی رکھے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ملتان سے جبری طور پر لاپتہ معروف قانون دان یافث نوید ہاشمی کے گھر پہنچ گئے، اس موقع پر علامہ محمد امین شہیدی، علامہ اقتدار حسین، سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ محمد عباس وزیری اور دیگر رہنما بھی موجود تھے، وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ میں بطور انسان اور پاکستانی آپ کے ساتھ ہوں، میں اس معاملے میں حتی المقدور کوشش کروں گا. شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دورہ چین کے بعد اسلام آباد میں اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرنے کی کوشش کروں، میں اس شہر کا بیٹا ہوں اور آج اپنا فرض نبھانے یافث نوید ہاشمی کے گھر آیا ہوں، اس موقع پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی فارشیعہ مسنگ پرسنز نے وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے سامنے اپنے مطالبات بھی رکھے۔ بعدازاں میڈیا کو جاری بیان میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی فارشیعہ مسنگ پرسنز کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دورہ چین سے واپسی اسلام آباد آنے کا کہا ہے اور اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ میں اس حوالے سے اپنا مکمل کردار ادا کروں گا۔