اسلام ٹائمز 7 Dec 2022 گھنٹہ 9:02 https://www.islamtimes.org/ur/news/1028947/نواز-شریف-جلدی-کرلے-الیکشن-قبل-وقت-ہیں-شیخ-رشید -------------------------------------------------- ٹائٹل : نواز شریف جلدی کرلے، الیکشن قبل از وقت ہیں، شیخ رشید -------------------------------------------------- سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قابل احترام سعودی سفیر کو سمجھ ہے کہ سیاسی استحکام پاکستان کی ضرورت ہے، لیکن شہباز شریف اور فضل الرحمان کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی۔ متن : اسلام ٹائمز۔ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نواز شریف جلدی کر لے، الیکشن قبل از وقت ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ قابل احترام سعودی سفیر کو سمجھ ہے کہ سیاسی استحکام پاکستان کی ضرورت ہے، لیکن شہباز شریف اور فضل الرحمان کو یہ بات سمجھ نہیں آرہی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ارشد شریف پر زندگی میں 16 ایف آئی آر ہوئیں، ارشد شریف کی شہادت پر 44 دن کے بعد ایف آئی آر ہوئی، وہ بھی ماں کی مدعیت میں نہیں۔ اپنے ٹوئٹر پیغام میں سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ روسی تیل اور گندم کی درآمد سوالیہ نشان ہیں۔