?>?>اسلام ٹائمز 31 Oct 2011 گھنٹہ 13:27 https://www.islamtimes.org/ur/news/110692/منور-حسن-کی-عمران-خان-سے-ملاقات-کامیاب-جلسے-مبارکباد-دی -------------------------------------------------- ٹائٹل : منور حسن کی عمران خان سے ملاقات، کامیاب جلسے کی مبارکباد دی -------------------------------------------------- اسلام ٹائمز:امیر جماعت اسلامی نے عمران خان کیلئے مستقبل میں نیک تمناوٴں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر عمران خان نے سید منور حسن کا شکریہ ادا کیا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امیر منور حسن نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے انکے گھر ملاقات کی۔ امیر جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کے سربراہ کو مینار پاکستان کامیاب جلسے کی مبارکباد دی۔ دونوں رہنماوٴں کے درمیان ملک کی موجودہ سیاسی حالات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن نے عمران خان کے لیے مستقبل میں نیک تمناوٴں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر عمران خان نے سید منورحسن کا شکریہ ادا کیا۔