اسلام ٹائمز 18 Nov 2022 گھنٹہ 21:39 https://www.islamtimes.org/ur/news/1025364/سیہون-شریف-حادثہ-دردناک-ہے-لواحقین-سے-تعزیت-کرتے-ہیں-علامہ-عارف-واحدی -------------------------------------------------- ٹائٹل : سیہون شریف حادثہ دردناک ہے، لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں، علامہ عارف واحدی -------------------------------------------------- ایس یو سی کے مرکزی نائب صدر نے اپنے ایک بیان میں مرحومین کے لئے مغفرت، بلندی درجات اور زخمیوں کے لئے جلد شفایابی کی دعا بھی کی۔ متن : اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی نے سیہون شریف ٹول پلازہ پر مسافر وین کے دردناک اور افسوسناک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی اور کہا کہ ہم پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے مرحومین کے لئے مغفرت، بلندی درجات اور زخمیوں کے لئے جلد شفایابی کی دعا بھی کی۔