اسلام ٹائمز 14 May 2019 گھنٹہ 23:22 https://www.islamtimes.org/ur/gallery/794261/1/لاہور-ایک-شام-قرا-ن-کے-نام-عنوان-سے-محافل -------------------------------------------------- ٹائٹل : لاہور، ایک شام قرآن کے نام کے عنوان سے محافل -------------------------------------------------- ادارہ التنزیل کے چیئرمین ڈاکٹر مولانا سید علی عباس نقوی نے قرآن کریم کی اہمیت اور ضرورت پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن کا موضوع انسان ہے اور قرآن کریم کتابِ زندگی ہے مگر افسوس ہم نے اسے ثواب کی محفلوں تک محدود کر دیا اور کتاب الہی کو الماریوں میں سجا دیا ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ ہر سال کی طرح امسال بھی قرآنی ادارہ التنزیل کے زیراہتمام ماہ رمضان المبارک میں ایک شام قرآن کے نام کا انعقاد لاہور و مضافات میں جاری ہے۔ ادارہ التنزیل کے زیر اہتمام مسلم ٹاون، سمن آباد،وسن پورہ، فتح گڑھ اور مرید کے میں ایک شام قرآن مجید کے نام کا انعقاد کیا گیا۔ روح پرور تقریب میں قاری اسد اللہ نے خوبصورت انداز میں قرآن کریم کی تلاوت کی۔