اسلام ٹائمز 29 Sep 2022 گھنٹہ 2:01 https://www.islamtimes.org/ur/news/1016670/ڈیرہ-اسماعیل-خان-گھریلو-تنازعہ-پر-خاوند-نے-بیوی-کو-قتل-کر-دیا -------------------------------------------------- ٹائٹل : ڈیرہ اسماعیل خان، گھریلو تنازعہ پر خاوند نے بیوی کو قتل کر دیا -------------------------------------------------- ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر جسد خاکی کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں گھریلو تنازعہ پر خاوند نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل موت کے گھاٹ اتار دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ گرین ٹاؤن میں گھریلو تنازعہ پر خاوند نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر جسد خاکی کو ہسپتال منتقل کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔