اسلام ٹائمز 28 Jan 2023 گھنٹہ 23:46 https://www.islamtimes.org/ur/gallery/1038298/1/جے-ڈی-سی-کے-تحت-کراچی-میں-فاطمہ-زہرا-فری-ڈائلیسسز-سینٹر-کا-افتتاح -------------------------------------------------- ٹائٹل : جے ڈی سی کے تحت کراچی میں فاطمہ زہرا فری ڈائلیسسز سینٹر کا افتتاح -------------------------------------------------- افتتاح کے موقع پر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صحت کے شعبے میں جے ڈی سی فاؤنڈیشن کی جانب سے فری ڈائیلیسسز کا قیام بہترین عمل ہے، اس سے قبل قائم کئے گئے سینٹرز سے بڑی تعداد میں لوگ مفت میں بہترین علاج کروا رہے ہیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ جے ڈی سی فاؤنڈیشن کی جانب سے کراچی میں سولجر بازار فری ڈائلیسسز سینٹر کا افتتاح کردیا گیا۔ اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر اور وزیر بلدیات و پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سندھ ناصر حسین شاہ نے کیا۔ ان کے ساتھ سی ایم او ایسٹ ڈاکٹر زرتاش پروین پاشا بھی موجود تھی۔ افتتاح کے موقع پر ناصر حسین شاہ نے کہا کہ صحت کے شعبے میں جے ڈی سی فاؤنڈیشن کی جانب سے فری ڈائیلیسسز کا قیام بہترین عمل ہے، اس سے قبل قائم کئے گئے سینٹرز سے بڑی تعداد میں لوگ مفت میں بہترین علاج کروا رہے ہیں۔ اس موقع پر مہمان گرامی نے ظفر عباس اور ان کی ٹیم کی کاموں کو سراہا اور پسند کیا۔ مہمانان گرامی میں شہزاد میمن، محمد علی شاہ، ڈی جی کے ڈی اے عباس بادامی، ڈاکٹر اسد مراد سونی، عمران شیخ (کباب جی)، فصل حسین بھی شامل تھے۔ آخر میں مولانا منظر الحق تھانوی نے دعائیہ کلمات کے ساتھ تقریب کا اختتام کیا۔