اسلام ٹائمز 26 Oct 2021 گھنٹہ 10:47 https://www.islamtimes.org/ur/news/960509/ضمنی-الیکشن-کیلئے-امیدوراں-نے-کاغذات-جمع-کرا-دیے -------------------------------------------------- این اے 133 ٹائٹل : ضمنی الیکشن کیلئے امیدوراں نے کاغذات جمع کرا دیے -------------------------------------------------- خیال رہے کہ این اے 133 لاہور کی نشست (ن) لیگ کے رہنما پرویز ملک کے انتقال سے خالی ہوئی تھی جہاں ضمنی الیکشن 5 دسمبر کو ہو گا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی، (ن)لیگ اور  پیپلز پارٹی نے این اے 133 کے ضمنی الیکشن کے لیے اپنے امیدواروں کے کاغذات جمع کرا دیے۔ این اے 133 کی نشست  کے لیے مسلم لیگ (ن) کی جانب سے پرویز ملک کی اہلیہ شائستہ پرویز نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جب کہ تحریک انصاف کے جمشید اقبال چیمہ اور پیپلز پارٹی کے اسلم گل نے کاغذات  جمع کروائے۔ تینوں جماعتوں کے امیدوار کارکنوں کے ہمراہ الیکشن کمیشن آفس پہنچے جہاں ریٹرننگ افسر سید باسط علی نے کاغذات وصول کیے۔ خیال رہے کہ این اے 133 لاہور کی نشست  (ن) لیگ کے رہنما پرویز ملک کے انتقال سے خالی ہوئی تھی جہاں ضمنی الیکشن 5 دسمبر کو ہو گا۔