اسلام ٹائمز 24 Oct 2021 گھنٹہ 19:08 https://www.islamtimes.org/ur/news/960301/آج-رات-تک-وزیراعلی-جام-کمال-کا-استعفی-آسکتا-ہے-بابر-موسی-خیل -------------------------------------------------- ٹائٹل : آج رات تک وزیراعلیٰ جام کمال کا استعفیٰ آسکتا ہے، بابر موسیٰ خیل -------------------------------------------------- کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی اسبملی کے ڈپٹی اسپیکر نے کہا ہے کہ چیئرمین صادق سنجرانی اور وزیر دفاع کوئٹہ میں ہیں۔ انکے مطابق آج رات وزیراعلیٰ بلوچستان کا استعفیٰ متوقع ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ جام کمال خان کے اتحادی اور بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی اور وزیر دفاع کوئٹہ میں موجود ہیں۔ امید ہے کہ آج بلوچستان کا سیاسی مسئلہ حل ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ آج رات تک وزیراعلیٰ جام کمال کا استعفیٰ آسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ اور انکے ساتھی مان جائیں تو اسمبلی میں ووٹنگ کی نوبت نہیں آئے گی۔ انکا کہنا تھا کہ ہماری جماعت تحریک انصاف بی اے پی کے ساتھ ہے۔ جہاں بی اے پی کے اراکین کی اکثریت ہوگی، ہم وہاں ہونگے۔