اسلام ٹائمز 15 Mar 2023 گھنٹہ 16:17 https://www.islamtimes.org/ur/news/1046875/عمران-خان-سمجھتے-ہیں-ان-پر-ملک-کا-کوئی-قانون-لاگو-نہیں-ہوتا-بلاول-بھٹو-زرداری -------------------------------------------------- ٹائٹل : عمران خان سمجھتے ہیں ان پر ملک کا کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا، بلاول بھٹو زرداری -------------------------------------------------- ایک بین الاقوامی ادارے کو انٹرویو کے دوران چیئرمین پی پی نے کہا کہ عمران خان کو عدالتوں میں بلایا جاتا ہے وہ پیش نہیں ہوتے، انہوں نے خود کو بچانے کے لئے اپنے کارکنوں کو پولیس کے سامنے لا کھڑا کیا ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان نے بار بار قانون کی خلاف ورزی کی جس پر انہیں جواب دینا ہوگا، میرے خاندان اور پارٹی نے ڈکٹیٹر شپ کا سامنا کیا۔ ایک بین الاقوامی ادارے کو انٹرویو کے دوران بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ ان پر ملک کا کوئی قانون لاگو نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کو عدالتوں میں بلایا جاتا ہے وہ پیش نہیں ہوتے، انہوں نے خود کو بچانے کے لئے اپنے کارکنوں کو پولیس کے سامنے لا کھڑا کیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان کو آگے بڑھانے کے لئے طویل مدتی منصوبہ بندی کرنا ہوگی، ہمیں موسمیاتی تبدیلی، غربت، معاشی حالات سے متعلق سوچ بچار کرنا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو معاشی، سیاسی اور سیکیورٹی سے متعلق چیلنجز درپیش ہیں، افغانستان اور خطےکی سیکیورٹی سے متعلق اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔