اسلام ٹائمز 17 Jun 2019 گھنٹہ 12:58 https://www.islamtimes.org/ur/news/799950/شہباز-شریف-کی-صدارت-میں-نون-لیگ-کا-آج-اہم-اجلاس-ملکی-سیاست-اور-بجٹ-کیحوالے-سے-مختلف-امور-پر-غور -------------------------------------------------- ٹائٹل : شہباز شریف کی صدارت میں نون لیگ کا آج اہم اجلاس، ملکی سیاست اور بجٹ کیحوالے سے مختلف امور پر غور -------------------------------------------------- اجلاس میں مریم نواز شریف کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات پر پارٹی کے دیگر رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ اجلاس میں بجٹ سیشن سے متعلق پارٹی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔ متن : اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون کی قومی اسمبلی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ہوگا، جس کی صدارت شہباز شریف کریں گے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی صدارت میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال اور بجٹ اجلاس کے حوالے سے مختلف امور پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں مریم نواز شریف کی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات پر پارٹی کے دیگر رہنماؤں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ اجلاس میں بجٹ سیشن سے متعلق پارٹی حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔