اسلام ٹائمز 24 Nov 2022 گھنٹہ 22:00 https://www.islamtimes.org/ur/news/1026525/ملتان-علامہ-وسیم-معصومی-کا-قادرپور-راں-یونٹ-دورہ-کارکنان-سے-ملاقات -------------------------------------------------- ٹائٹل : ملتان، علامہ وسیم معصومی کا قادرپور راں یونٹ کا دورہ، کارکنان سے ملاقات -------------------------------------------------- ایم ڈبلیو ایم ملتان کے صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ہماری خارجہ پالیسی واشنگٹن اور ریاض کی بجائے اسلام آباد میں بنتی تو پاکستان اغیار کی آماجگاہ نہ ہوتا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ملتان کے صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے وفد کے ہمراہ قادر پور راں یونٹ کا دورہ کیا، علامہ وسیم عباس معصومی نے کارکنان سے ملاقات کی اور مختصر خطاب بھی کیا۔ علامہ وسیم عباس معصومی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں مستضعفین کے حقوق کی آواز بلند کرتی رہے گی، اگر ہماری خارجہ پالیسی واشنگٹن اور ریاض کی بجائے اسلام آباد میں بنتی تو پاکستان اغیار کی آماجگاہ نہ ہوتا، بدقسمتی سے اس ملک میں غیر ملکی طاقتیں طالع آزما ہیں، ہم اس ملک کو غیر ملکی کالونی نہیں بننے دیں گے۔