اسلام ٹائمز 25 May 2022 گھنٹہ 9:11 https://www.islamtimes.org/ur/news/995952/یاسین-ملک-کی-عدالت-میں-پیشی-ا-ج-سزا-سنائی-جائے-گی -------------------------------------------------- ٹائٹل : یاسین ملک کی عدالت میں پیشی، آج سزا سنائی جائے گی -------------------------------------------------- کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یاسین ملک پر کالے قانون ٹاڈا کے تحت الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کی ٹاڈا عدالت آج سزا سنائی گی۔ نئی دلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں غیر قانونی طور پر نظربند جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو ان کیخلاف 1987ء اور 1988ء میں قائم کیے گئے جھوٹے مقدمات کی سماعت کیلئے گزشتہ روز (منگل) سرینگر کی ٹاڈا عدالت میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے پیش کیا گیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یاسین ملک پر کالے قانون ٹاڈا کے تحت الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ یاسین ملک نے اس موقع پر اپنے وکلا ایڈووکیٹ میر عرفی، ایڈووکیٹ بشیر صدیق اورایڈووکیٹ غلام نبی شاہین سے بات کرتے ہوئے اپنے خلاف جھوٹے الزامات کے تحت قائم مقدمہ میں دفاع نہ کرنے کے دلی کی این آئی اے کی عدالت میں اختیار کئے گئے اپنے فیصلے کا اعادہ کیا۔