اسلام ٹائمز 6 Oct 2022 گھنٹہ 6:40 https://www.islamtimes.org/ur/news/1017796/گلگت-میں-خواتین-کے-لیے-مفت-بس-سروس-کا-آغاز-ہو-گیا -------------------------------------------------- ٹائٹل : گلگت میں خواتین کے لیے مفت بس سروس کا آغاز ہو گیا -------------------------------------------------- ابتدائی طور پر تین بسوں کو گلگت جبکہ اگلے مرحلے میں سکردو میں دو پنک بسوں کی سروس شروع ہو گی۔ متن : اسلام ٹائمز۔ تاریخ میں پہلی مرتبہ گلگت میں خواتین کیلئے فری بس سروس کا آغاز کر دیا گیا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے شروع کی گئی اس فری بس سروس میں شہر کی خواتین مفت سفر کر سکیں گی۔ پنک بس سروس تین مختلف روٹ پر شروع کی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر تین بسوں کو گلگت جبکہ اگلے مرحلے میں سکردو میں دو پنک بسوں کی سروس شروع ہو گی۔