?>?>اسلام ٹائمز 30 Apr 2021 گھنٹہ 17:18 https://www.islamtimes.org/ur/news/930016/این-اے-249-میں-مسائل-کے-خاتمے-لئے-اپنی-آواز-اٹھاتے-رہیں-گے-شہباز-شریف -------------------------------------------------- ٹائٹل : این اے 249 میں مسائل کے خاتمے کے لئے اپنی آواز اٹھاتے رہیں گے، شہباز شریف -------------------------------------------------- جاری بیان شہباز شریف نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے جس طرح دن رات کام کیا، اس پر انہیں خراج تحسین کرتا ہوں۔ پورا یقین ہے الیکشن کمیشن انصاف اور شفافیت کے تقاضے پورے کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل کی جیت، ان کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی، پورے پاکستان نے دیکھا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ مفتاح اسماعیل کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی، پورے پاکستان نے دیکھا۔ صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے این اے 249 کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور مفتاح اسماعیل کو مبارکباد اور شاباش دی۔ جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ مفتاح اسماعیل نے جس طرح دن رات کام کیا، اس پر انہیں خراج تحسین کرتا ہوں۔ پورا یقین ہے الیکشن کمیشن انصاف اور شفافیت کے تقاضے پورے کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل کی جیت، ان کے ووٹوں کی برتری کیسے کم ہوئی، پورے پاکستان نے دیکھا۔ اللہ تعالی پر بھروسے اور قومی و عوامی جذبے سے آگے بڑھتے رہیں گے۔ شہباز شریف نے کہا کہ این اے 249 میں مسائل کے خاتمے کے لئے اپنی آواز اٹھاتے رہیں گے۔ تمام پارٹی عہدیداروں بالخصوص کراچی کی ٹیم کو بھی شاباش دیتا ہوں۔ لیگی صدر کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے شیروں نے میدان میں ڈٹ کر جس طرح مقابلہ کیا، ان سب کارکنان، پارٹی عہدیداروں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے جمعیت علماء اسلام (ف)، اے این پی کی جانب سے حمایت پر ان کے قائدین، کارکنوں، ووٹرز اور سپورٹرز کا بھی شکریہ ادا کیا۔