اسلام ٹائمز 7 Aug 2013 گھنٹہ 21:12 https://www.islamtimes.org/ur/news/290710/فقہ-جعفریہ-کے-مطابق-فطرہ-کا-نصاب-150-روپے-فی-کس-مقرر-کیا-گیا-ہے-علامہ-صادق-رضا-تقوی -------------------------------------------------- ٹائٹل : فقہ جعفریہ کے مطابق فطرہ کا نصاب 150 روپے فی کس مقرر کیا گیا ہے، علامہ صادق رضا تقوی -------------------------------------------------- اسلام ٹائمز: ایم ڈبلیو ایم سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ فطرہ درحقیقت اللہ تعالٰی کی طرف سے مستحق، نادار، غرباء و مساکین کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے ایک ایسا فریضہ ہے جو ہر مسلمان پر عائد ہوتا ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ فقہ جعفریہ کے مطابق عیدالفطر پر فطرہ کا نصاب 150 روپے فی کس مقرر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے معروف عالم دین اور مجلس وحدت مسلمین سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید صادق رضا تقوی نے کہا کہ عیدالفطر پر فقہ جعفریہ سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے فطرانہ کی رقم 150 روپے فی کس ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ فطرہ فی کس تین کلو گندم یا  اسکے مساوی رقم ہے۔ علامہ صادق رضا تقوی کے کہنا تھا کہ فطرہ درحقیقت اللہ تعالٰی کی طرف سے معاشرے کے مستحق، نادار، غرباء و مساکین کو اپنی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے ایک ایسا فریضہ ہے جو ہر مسلمان پر عائد ہوتا ہے۔ دوسری جانب فقہ حنفیہ کے مطابق عیدالفطر پر فطرانہ کی رقم 100 روپے فی کس ہوگی۔ فقہ حنفیہ کے مطابق فطرہ سوا دو کلو گندم یا اسکے مساوی رقم ہے۔