اسلام ٹائمز 1 Oct 2022 گھنٹہ 16:22 https://www.islamtimes.org/ur/news/1017129/سانحہ-ماڈل-ٹاون-کے-ذمہ-داروں-کو-کیفر-کردار-تک-پہنچائیں-گے-پرویزالہی -------------------------------------------------- ٹائٹل : سانحہ ماڈل ٹاون کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے، پرویزالہیٰ -------------------------------------------------- وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو ہر صورت میں انصاف مہیا کیا جائے گا، عدالتی احکامات کی روشنی میں جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ سانحہ ماڈل ٹاون پر ایک بار پھر جے آئی ٹی بنانے پر غور، وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی کی زیر صدارت اعلی سطح اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی، صوبائی وزیر راجہ بشارت، صوبائی معاون خصوصی عامر سعید راں، ایڈووکیٹ جنرل احمد اویس، سیکرٹری قانون اور دیگر افسران موجود تھے۔ اجلاس میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا جائزہ لیا گیا۔   وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ ماڈل ٹاؤن کیس میں انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کے متاثرین کو ہر صورت میں انصاف مہیا کیا جائے گا۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ذمہ داروں کو ہر صورت کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ عدالتی احکامات کی روشنی میں جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔