اسلام ٹائمز 7 Sep 2019 گھنٹہ 15:46 https://www.islamtimes.org/ur/news/815024/فلسطین-میں-قابض-صہیونی-فوج-کی-نہتے-فلسطینی-مظاہرین-پر-فائرنگ-2-نوجوان-شہید -------------------------------------------------- ٹائٹل : فلسطین میں قابض صہیونی فوج کی نہتے فلسطینی مظاہرین پر فائرنگ، 2 نوجوان شہید -------------------------------------------------- ہزاروں مظاہرین غزہ کی سرحد پر نصب باڑ کے قریب جمع ہوئے اور قابض اسرائیلی فوج کے خلاف نعرے بازی کی، سرحدی دیوار میں محصور مظاہرین اپنے گھروں کو واپسی کے لیے احتجاج کر رہے تھے۔ اس موقع پر نہتے مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت کا جواب پتھراؤ کرکے دیا اور فلسطینی پرچم لہرائے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ غزہ میں قابض اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرکے 2 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق قابض صہیونی فوجیوں نے غزہ کی پٹی پر پُرامن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو فلسطینی نوجوان شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ شہید ہونے والے نوجوانوں کی عمریں 14 اور 17 سال ہیں۔ ہزاروں مظاہرین غزہ کی سرحد پر نصب باڑ کے قریب جمع ہوئے اور قابض اسرائیلی فوج کے خلاف نعرے بازی کی، سرحدی دیوار میں محصور مظاہرین اپنے گھروں کو واپسی کے لیے احتجاج کر رہے تھے۔ اس موقع پر نہتے مظاہرین نے اسرائیلی جارحیت کا جواب پتھراؤ کرکے دیا اور فلسطینی پرچم لہرائے۔ واضح رہے کہ نہتے فلسطینی شہری گذشتہ برس مارچ سے یوم الارض کے موقع پر اپنے گھروں کو واپسی کی مہم کے تحت ہر ہفتہ پرامن احتجاجی مظاہرہ کرتے ہیں اور اس سلسلے میں 62 مظاہروں کے دوران اسرائیلی فوج کی جارحیت میں 500 سے زائد فلسطینی شہید اور 2 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔