اسلام ٹائمز 2 Jul 2022 گھنٹہ 12:27 https://www.islamtimes.org/ur/news/1002289/دعا-زہرا-کو-کراچی-میں-میڈیکل-بورڈ-کے-سامنے-پیش-کر-دیا-گیا -------------------------------------------------- ٹائٹل : دعا زہرا کو کراچی میں میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کر دیا گیا -------------------------------------------------- دعا زہرا کے مختلف ٹیسٹ اور ایکسرے کئے جائیں گے اور پیدائشی سرٹیفیکیٹ سمیت دیگر دستاویزات بھی چیک کی جائیں گی۔ متن : اسلام ٹائمز۔ عدالتی احکامات پر دعا زہرا کو 10 رکنی میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کر دیا گیا، دعا زہرا کو آج لاہور سے کراچی منتقل کیا گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق اغوا کے مقدمے میں دعا زہرا کو عمر کے تعین کیلئے کراچی میں 10 رکنی میڈیکل بورڈ کے سامنے پیش کر دیا گیا۔ دعا زہرا کے مختلف ٹیسٹ اور ایکسرے کئے جائیں گے اور پیدائشی سرٹیفیکیٹ سمیت دیگر دستاویزات بھی چیک کی جائیں گی۔ دعا زہرا کی عمر کے تعین کیلئے محکمہ صحت سندھ نے ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل 10 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا ہے، جس کی سربراہی ڈاؤ میڈیکل کی پرنسپل پروفیسر صبا سہیل کر رہی ہیں۔ سندھ پولیس نے دعا زہرا کو آج میڈیکل کیلئے لاہورسے کراچی منتقل کیا تھا۔ کراچی کی عدالت نے 25 جون کو دعا زہرا کے مبینہ اغوا کے مقدمے میں عمر کے تعین کیلئے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔