اسلام ٹائمز 30 Nov 2022 گھنٹہ 23:37 https://www.islamtimes.org/ur/news/1027778/پرویز-الہ-ی-نے-اپنی-ترجمان-مسرت-جمشید-چیمہ-کو-شوکاز-نوٹس-دے-دیا -------------------------------------------------- ٹائٹل : پرویز الہٰی نے اپنی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کو شوکاز نوٹس دے دیا -------------------------------------------------- وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اداروں کیخلاف بیان بازی حکومت پنجاب کی پالیسی کیخلاف ہے۔ چوہدری پرویز الہٰی نے ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ سے انکے متنازع بیان پر وضاحت طلب کی ہے۔ متن : اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے اپنی ترجمان مسرت جمشید چیمہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ چوہدری پرویز الہٰی نے مسرت جمشید چیمہ کو اداروں کے خلاف متنازع بیان دینے پر شوکاز نوٹس دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس حوالے سے کہا کہ اداروں کے خلاف بیان بازی حکومت پنجاب کی پالیسی کے خلاف ہے۔ چوہدری پرویز الہٰی نے ترجمان حکومت پنجاب مسرت جمشید چیمہ سے ان کے متنازع بیان پر وضاحت طلب کی ہے۔