اسلام ٹائمز 6 Feb 2023 گھنٹہ 10:18 https://www.islamtimes.org/ur/news/1039793/عاشق-حسین-بخاری-دوبارہ-ایم-ڈبلیو-چنیوٹ-کے-ضلعی-صدر-منتخب -------------------------------------------------- ٹائٹل : عاشق حسین بخاری دوبارہ ایم ڈبلیو ایم چنیوٹ کے ضلعی صدر منتخب -------------------------------------------------- سید غضنفر عباس زیدی ضلعی نائب صدر، سید افتخار حیدر و اخلاق حسین ضلعی ترجمان، سید محمد علی زیدی جنرل سیکرٹری، محمد عمردراز پٹھونہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل، مولانا مشرف حسین سیکرٹری تربیت وتبلیغات، سید افتخار کاظمی اور علی کمیل سیکرٹری تعلیم، کمیل زیدی تعلیمات قرآن مقرر۔ متن : اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی ملک گیر توسیع تنظیم مہم تیزی سے جاری ہے۔ صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی ایم ڈبلیو ایم صوبہ پنجاب مظہر عباس جعفری نے چنیوٹ کا دورہ کیا اور ضلع چنیوٹ کی کابینہ کا اعلان کیا۔ تقریب میں علامہ سید محمد حیدر نقوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے حالات حاضرہ کے موضوع پر حاضرین سے خطاب کیا۔ ضلعی کابینہ کے ممبران میں عاشق حسین بخاری ضلعی صدر ضلع چنیوٹ، سید غضنفر عباس زیدی ضلعی نائب صدر، سید افتخار حیدر و اخلاق حسین ضلعی ترجمان، سید محمد علی زیدی جنرل سیکرٹری، محمد عمردراز پٹھونہ ڈپٹی سیکرٹری جنرل، مولانا مشرف حسین سیکرٹری تربیت وتبلیغات، سید افتخار کاظمی اور علی کمیل سیکرٹری تعلیم، کمیل زیدی تعلیمات قرآن، سید عمران حیدر سیکرٹری تحفظ عزاداری، سید معصوم نقوی سیکرٹری فلاح وبہبود، میثم ساجدی سیکرٹری تنظیم سازی، محسن علی سپرا سیکرٹری میڈیا واطلاعات جبکہ تحصیل لالیاں کے صدر مشتاق حسین کلا، تحصیل چنیوٹ کے صدر حاجی حسنین اور سٹی چنیوٹ کے صدر کیلئے شاہد حسین لنگاہ کا اعلان کیا گیا۔