اسلام ٹائمز 15 Feb 2020 گھنٹہ 11:55 https://www.islamtimes.org/ur/news/844671/سیز-فائر-خلاف-ورزیوں-پر-بھارتی-سفارت-کار-کی-دفتر-خارجہ-طلبی -------------------------------------------------- ٹائٹل : سیز فائر خلاف ورزیوں پر بھارتی سفارت کار کی دفتر خارجہ طلبی -------------------------------------------------- ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی اشتعال انگزیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور بھارت ایسی حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔ متن : اسلام ٹائمز۔پاکستان نے بھارتی افواج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر بھارتی سفارت کار کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی کے مطابق گزشتہ روز 14فروری کو لائن آف کنٹرول پر نیزا پیر اور رکھ چکری کے علاقوں میں بھارتی افواج کی بلااشتعال فائرنگ سے 13سالہ لڑکی شدید زخمی ہو گئی۔ دفتر خارجہ نے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر بھارت کے سینئر سفارتکار کو طلب کر کے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بھارت مسلسل اشتعال انگیزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ دفتر خارجہ نے بھارت پر سیز فائر معاہدے کا احترام کرنے کے لیے زور دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت کی اشتعال انگزیزی خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہے اور بھارت ایسی حرکتوں سے مقبوضہ کشمیر سے دنیا کی توجہ نہیں ہٹا سکتا۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد یقینی بنائے۔