اسلام ٹائمز 30 Aug 2018 گھنٹہ 17:18 https://www.islamtimes.org/ur/news/747093/ایرانی-وزیر-خارجہ-جواد-ظریف-2-روزہ-دورے-پر-آج-پاکستان-ا-ئینگے -------------------------------------------------- ٹائٹل : ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف 2 روزہ دورے پر آج پاکستان آئینگے -------------------------------------------------- جواد ظریف وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کرینگے، اس کے علاوہ جواد ظریف کی سیاسی و عسکری رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف آج 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، جہاں وہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے باضابطہ مذاکرات کریں گے۔ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف وزیراعظم عمران خان سے بھی ملاقات کرینگے، اس کے علاوہ جواد ظریف کی سیاسی و عسکری رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔