اسلام ٹائمز 4 Nov 2013 گھنٹہ 20:34 https://www.islamtimes.org/ur/news/317595/امریکہ-نواز-خارجہ-پالیسی-فساد-کی-جڑ-ہے-صاحبزادہ-حامد-رضا -------------------------------------------------- ٹائٹل : امریکہ نواز خارجہ پالیسی فساد کی جڑ ہے،صاحبزادہ حامد رضا -------------------------------------------------- اسلام ٹائمز:گلگت سے ٹیلی فون پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سنی اتحاد کونسل کا کہنا تھا کہ امریکہ فرعون بن چکا ہے۔ امریکی فرعونیت کی مزاحمت کے لیے ہر مسلمان موسیٰ بن جائے۔ قومی قیادت امریکہ سے نجات کے ایجنڈے پر متحد ہو جائے۔ حکمران امریکہ سے ہدایات لینا چھوڑ دیں۔ متن : اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نیٹو سپلائی کی بندش قومی آواز بن چکی ہے۔ نیٹو سپلائی بند کرنے کے اعلان پر پوری قوم عمران خان کے ساتھ ہے۔ اہلسنّت کو ریاست مخالف دہشت گردوں سے مذاکرات پر شدید تحفظات ہیں۔ مزاراتِ اولیاء پر حملے کرنے والوں کو معاف نہیں کر سکتے۔ امریکہ فرعون بن چکا ہے۔ امریکی فرعونیت کی مزاحمت کے لیے ہر مسلمان موسیٰ بن جائے۔ قومی قیادت امریکہ سے نجات کے ایجنڈے پر متحد ہو جائے۔ حکمران امریکہ سے ہدایات لینا چھوڑ دیں۔ ملکی سلامتی شدید خطرے میں ہے۔ اس نازک مرحلے پر قومی اتحاد کی سخت ضرورت ہے۔ یہ وقت سیاست کا نہیں ملک بچانے کا ہے۔ بیرونی سازشوں کے توڑ کے لیے اندرونی اتحاد ناگزیر ہے۔ امریکہ کو نومور کہنے کا وقت آ گیا ہے۔ وزیراعظم فی الفور آل پارٹیز کانفرنس طلب کر کے نیٹو سپلائی بند کرنے کا فیصلہ کریں۔ ڈرونز گرائے بغیر امریکہ کی عقل ٹھکانے نہیں آئے گی۔ پاکستان کے فیصلے واشنگٹن کی بجائے اسلام آباد میں ہونے چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم کے سلسلہ میں منعقدہ سنی اتحاد کونسل کے اجلاس میں گلگت سے ٹیلیفون پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ جوش کی بجائے ہوش سے فیصلے کیے جائیں۔ امریکہ پاکستان میں آگ لگا رہا ہے۔ ملک وزیرداخلہ، وزیرخارجہ اور وزیرقانون کے بغیر چلایا جا رہا ہے۔ پاکستان کے اٹھائیس اہم ادارے سربراہوں کے بغیر چل رہے ہیں۔ اسلحہ سازی کے عالمی سوداگر عالمی امن کے دشمن ہیں۔ گریٹ گیم کے تحت پاکستان کے حالات خراب کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان کے خلاف عالمی سازشیں تیز ہو گئی ہیں۔ امریکہ نواز خارجہ پالیسی فساد کی جڑ ہے۔ پاکستان میں غیرملکی مداخلت کو روکنا ہو گا۔