اسلام ٹائمز 25 Apr 2021 گھنٹہ 22:45 https://www.islamtimes.org/ur/news/929190/ضلع-مردان-میں-کل-سے-مکمل-لاک-ڈاؤن-کا-فیصلہ -------------------------------------------------- ٹائٹل : ضلع مردان میں کل سے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ -------------------------------------------------- ترجمان کے پی کے حکومت کامران بنگش کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ضلع مردان میں کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد 40 فیصد سے زائد ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے پورے ضلع میں کل سے اگلے 7 روز تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔ متن : اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع مردان میں مکمل لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ترجمان کے پی کے حکومت کامران بنگش کا اس بارے میں کہنا ہے کہ ضلع مردان میں کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد 40 فیصد سے زائد ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے پورے ضلع میں کل سے اگلے 7 روز تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا، تاہم اشیائے خورد و نوش، ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلی رہیں گی، ترجمان صوبائی حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عوام سے ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی درخواست کی ہے۔